اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ساجد علی شاہ کے بیٹے کے اغواءپر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سول، …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ساجد علی شاہ کے بیٹے کے اغواءپر گہری تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ساجد علی شاہ کے بیٹے کے اغواءپر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سول، آرمڈ فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیز کو ہدایت کی کہ بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔








