اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی اجازت ملتے ہی وہ بہت جلد عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔ محبت و خلوص سے بھرے جذبات و احساسات کے پورے احترام کے ساتھ کارکنان اور عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ وطن واپسی پر ان کے استقبال اور ایسی ہی دیگر تقریبات منسوخ کردیں۔جمعرات کو کارکنان اور …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا کارکنان اور عوام کے نام پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی اجازت ملتے ہی وہ بہت جلد عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔ محبت و خلوص سے بھرے جذبات و احساسات کے پورے احترام کے ساتھ کارکنان اور عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ وطن واپسی پر ان کے استقبال اور ایسی ہی دیگر تقریبات منسوخ کردیں۔جمعرات کو کارکنان اور عوام کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میری وطن واپسی کے موقع پر آپ ایک بڑے استقبالیہ پروگرام کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ مجھے آپ کی محبت اورخلوص کا پوری طرح اندازہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے آپریشن کے حوالے سے بھی آپ کی اس محبت اور خلوص کا ایسا مثالی مظاہرہ دیکھا ہے جو میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ آپ کی انہی دعاوں کی قبولیت اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میرے حساس آپریشن کا مرحلہ بخیروخوبی مکمل ہوا اور میری صحت تسلی بخش طور پر بحال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی یہ محبت میرا اور میری جماعت کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اسی سے مجھے وطن عزیز کی خدمت کا عزم اور توانائی ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی اجازت ملتے ہی میں انشاءاللہ بہت جلد آپ کے درمیان موجودہوں گا اور انشاءاللہ ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔








