اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو قائداعظم کے افکار کی روشنی میں دور جدید کی ترقی یافتہ ریاست بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جس میں رنگ و نسل یا مذہب و فرقہ کی بنیاد پرکسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے، ہم نے مل کر پاکستان کو ایک ایسی قومی ریاست بنانا ہے جس میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور پاکستان کا ہر خطہ ترقی کرے، آج کے جمہوری پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں، ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے، ترقی کا سفر جوش و جذبہ کے ساتھ جاری رہے گا۔