وزیراعظم محمد نواز شریف کو عوام حقیقی قائد اور نجات دہندہ سمجھتے ہیں، امیر مقام

125

پشاور۔31نومبر(اے پی پی ) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا بار بار میاں نواز شریف کو منڈیٹ دینا اس امر کا ثبوت ہے کہ عوام انھیں اپنا حقیقی قائد، باصلاحیت حکمران اور نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ وہ جمعرات کو ریڈیو پاکستان پشاور میں منعقدہ صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف کو تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آ ذاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کی جماعت کو منڈیٹ ملا جبکہ ضمنی انتخابات میں بھی (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام عوامل کی روشنی میں اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی کہ محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف ہی انھیں مسائل و مشکلات سے نکال کر ملک کو ترقی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔