وزیراعظم محمد نواز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کی اقتصادی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل پر …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کی اقتصادی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی مثبت طور پر عکاسی ہوئی اور اسے ساکھ و استحکام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کرسٹین لاگارڈے نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے حوالہ سے کہا کہ یہ آپ کے سفر میں ایک شاندار قدم ہے کہ آپ نے 2 سال کی قلیل مدت میں بہتر اور ٹھوس اقتصادی پوزیشن حاصل کی ہے۔ کرسٹین لگارڈ جو پاکستان کے پہلے سرکاری دورہ پر ہیں، نے کہا کہ انہیں یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے ملک کو کئی چیلنجوں سے نکالنے اور قلیل عرصہ میں اقتصادی استحکام حاصل کرنے پر پر وزیراعظم کو سراہا۔

Leave a Reply