وزیراعظم نواز شریف کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

107
APP12-07 ISLAMABAD: October 07 – Ambassador of Azerbaijan, Ali Fikrat Oglu Alizaidi, in a call on meeting with Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت خطے کے عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے اقتصادی تعاون کے ذریعے علاقائی مواصلاتی رابطوں پر توجہ مرکوزکررہی ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں آذربائیجان کے سفیر علی علی زیدی سے وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو تقویت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا