وزیراعظم محمد نواز شریف کی اراکین قومی اسمبلی اظہر قیوم اور رانا محمد حیات سے ملاقات میں گفتگو

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے ،ہم ترقی اور اصلاح کے ایجنڈے کی سرگرمی سے پیروی کر رہے ہیں اور ہماری تمام تر توانائیاں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہیں وزیراعظم محمد نواز شریف کی اراکین قومی اسمبلی اظہر قیوم اور رانا محمد حیات سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم …

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے ،ہم ترقی اور اصلاح کے ایجنڈے کی سرگرمی سے پیروی کر رہے ہیں اور ہماری تمام تر توانائیاں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہیں
وزیراعظم محمد نواز شریف کی اراکین قومی اسمبلی اظہر قیوم اور رانا محمد حیات سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے اور عوام کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لانے کےلئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات این اے 100 سے منتخب رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم اور این اے 142 سے رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے، ہم ترقی اور اصلاح کے ایجنڈے کی سرگرمی سے پیروی کر رہے ہیں اور ہماری تمام تر توانائیاں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply