حکومت کی مربوط کوششوں سے معیشت کے تمام بڑے شعبوں میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، پاکستان طویل المدتی اقتصادی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہے، دہشت گردی کو قطعی طور پر برداشت نہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی اطالوی وزیر خارجہ پاﺅلو جینٹی لونی سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی اطالوی وزیر خارجہ پاﺅلو جینٹی لونی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
حکومت کی مربوط کوششوں سے معیشت کے تمام بڑے شعبوں میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، پاکستان طویل المدتی اقتصادی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہے، دہشت گردی کو قطعی طور پر برداشت نہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی اطالوی وزیر خارجہ پاﺅلو جینٹی لونی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ورثہ میں ملنے والے متعدد چیلنجوں کے باوجود موجودہ حکومت کی مربوط کوششوں سے معیشت کے تمام بڑے شعبوں میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان طویل المدتی اقتصادی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہے اور اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا رہا ہے جس سے یقیناً ملک کے عوام، خطے اور بالعموم دنیا کے لئے امن اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات اطالوی وزیر خارجہ پاﺅلو جینٹی لونی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک اور عوام کو درپیش توانائی کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے مضبوط قومی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، مثبت اقتصادی اشاریئے معیشت کی بحالی کیلئے ہماری کوششوں کے غماز ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردی کو قطعی طور پر برداشت نہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے اور جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور محفوظ ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔








