نیویارک ۔22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے نیویارک میں ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور عالمی ادارہ کے سربراہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکت کے ثبوت دیئے جبکہ انہیں ریاستی دہشتگردی کے شکار بے گناہ اور نہتے لوگوں کی تصویریں دکھائیں۔ بان کی مون نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گنز کے استعمال والی ظلم و بربریت کی تصویریں دیکھ کر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بان کی مون کے بیان پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ 74دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں 100 افراد کی شہادت اور ان پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال سے آگاہ کیا جس کے باعث سینکڑوں افراد نابینا ہو گئے