وزیراعظم محمد نواز شریف کی امریکہ کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات 2016ءمیں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں اقوام کو قریب تر لانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ بدھ کو نومنتخب …

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات 2016ءمیں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں اقوام کو قریب تر لانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ بدھ کو نومنتخب امریکی صدر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت، عوام اور اپنی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے عوام کو امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ان کے انتخاب پر پرخلوص مبارکباد دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کا انتخاب درحقیقت امریکہ کے عوام اور ان کے جمہوریت، آزادی، انسانی حقوق اور آزادانہ انٹر پرائز کے تصورات پر پختہ یقین کی فتح ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کی شاندار کامیابی اس یقین کی مظہر ہے کہ امریکہ کے عوام نے اپنے عظیم ملک کی خدمت کے لئے ان کی قیادت، بصیرت اور عزم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply