
اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور بحرین کے درمیان وسعت پذیر دوطرفہ تجارت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جو شاہی خاندان کے ارکان سمیت اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں۔بحرین کے وزیر خارجہ نے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی طرف سے وزیراعظم کے لئے نیک تمناﺅں کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا