وزیراعظم محمد نواز شریف کی برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ملاقات میں گفتگو

107
APP80-24 ISLAMABAD: November 24 - Secretary of State for Foreign & Commonwealth Affairs of UK RT Hon Boris Johnson called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بین الاقوامی برادری بالخصوص برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لیں، بھارت پر جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیری عوام کے انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو برطانیہ کے خارجہ اور دولت مشترکہ امور کے وزیر بورس جانسن سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے برطانوی وزیر خارجہ کے پاکستان کے پہلے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ برطانیہ اپنی نئی قیادت کے تحت مضبوط تر ہو کر ابھرے گا اور عالمی امور میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم تھریسامے کے ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ستمبر میں نیویارک میں ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ آئندہ سال اسلام آباد میں برطانوی وزیراعظم کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کو اپنا قریبی اور بااعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے، ہمارے دوطرفہ تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور مضبوط عوامی تعلقات میں پیوست ہیں۔