اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو تمام شعبوں میں قریبی دوطرفہ تعلقات کے حصول کیلئے ان کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تھریسامے کو برطانیہ کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر پرتپاک مبارکباد دی۔ انہوں …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت، وزیراعظم کا برطانوی ہم منصب کو تمام شعبوں میں قریبی دوطرفہ تعلقات کے حصول کیلئے ان کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کیلئے اپنی حمایت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو تمام شعبوں میں قریبی دوطرفہ تعلقات کے حصول کیلئے ان کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تھریسامے کو برطانیہ کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر پرتپاک مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تھریسامے کی بطور وزیراعظم تقرری برطانوی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی برطانوی وزیراعظم کی قیادت اور وژن کے تحت برطانیہ مزید مضبوط ہو گا اور عالمی امور میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ان کی طویل وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا روایتی اتحادی، قریبی دوست اور آزمودہ شراکت دار ہے۔ تھریسامے نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کا بااعتماد اتحادی ملک ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد دونوں ممالک مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔








