وزیراعظم محمد نواز شریف کی جاپانی ہم منصب شنزو ایبے سے ملاقات

اقوام متحدہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنی منزل کے تعین کی اجازت ہونی چاہیے‘ جاپان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے جبکہ جاپان کے وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری …

اقوام متحدہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنی منزل کے تعین کی اجازت ہونی چاہیے‘ جاپان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے جبکہ جاپان کے وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر جاپانی ہم منصب شنزو ایبے سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاپان پاکستان کا قریبی دوست اور ترقیاتی شراکت دار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں جس سے جاپان مستفید ہو سکتا ہے۔ ویلیو ایڈڈ گڈز کی پیداوار کی استعداد سے بھی جاپان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاپان پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے جس کے ساتھ سالانہ دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب 86 کروڑ ڈالر ہے۔ اس تجارت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے حاصل ہونے والی کامیابیوں سے ملک میں امن بحال ہوا ہے۔ معیشت کو فروغ ملا ہے اور ملک توانائی کی خودکفالت کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

Leave a Reply