وزیراعظم محمد نواز شریف کی جاپان کے سفیر سے گفتگو

139
APP60-25 ISLAMABAD: January 25 - H.E. Takashi Kurai, Ambassador of Japan to Pakistan called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی شراکت دارتصور کرتا ہے، آپریشن ”ضرب عضب“ کے نتیجہ میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ جاپان اس ضمن میں سفری ایڈوائزری فہرست میں پاکستان کی شمولیت کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے بدھ کو ایوان وزیراعظم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو آزادانہ تجارتی معاہدہ پر بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے، جاپان پاکستان کو اس کے مسابقت کاروں جو جاپانی منڈی تک آزادانہ رسائی رکھتے ہیں، کے برابر لانے کیلئے اپنے عارضی ٹیرف اقدامات کے تحت پاکستانی ٹیکسٹائل کیلئے تین سے چار سال کی چھوٹ دینے پر بھی غور کر سکتا ہے۔