وزیراعظم محمد نواز شریف کی درگاہ شاہ نورانی دھماکہ کی سخت مذمت

138

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے حب میں درگاہ شاہ نورانی دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانیں ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس دھماکہ میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں اور زخمی ہونے والے افراد سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ واقعہ میں جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔