اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں دہشت گرد حملہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں شہرت یافتہ قوال امجد صابری جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ حوصلہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاءفرمائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس حملہ کے پس …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی دہشت گرد حملہ میں شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں دہشت گرد حملہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں شہرت یافتہ قوال امجد صابری جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ حوصلہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاءفرمائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس حملہ کے پس پردہ عناصر کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مرحوم امجد صابری کی ملک میں قوالی کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقتوں میں انہیں یاد رکھا جائے گا۔








