35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،اقتصادی تعاون تنظیم کے...

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا، رکن ممالک کے سینئر حکام اور وزراءکا اجلاس 26 سے 28 فروری تک ہو گا

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جو یکم مارچ 2017ءکو اسلام آباد میں ہو گا۔ رکن ممالک کے سینئر حکام اور وزراءکا اجلاس 26 سے 28 فروری تک اسلام آباد میں ہو گا۔ وزیراعظم کو سربراہ اجلاس کے ایجنڈا سے آگاہ کیا گیا جن میں اب تک ہونے والے انتظامات بھی شامل ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ اعلامیہ اسلام آباد علاقائی خوشحالی کیلئے رابطہ کے موضوع پر مبنی ہو گا۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ 13 ویں سربراہ اجلاس میں ای سی او کے وژن 2025ءکے فیصلہ کی توقع ہے جس میں ترقی کے بنیادی اصول، علاقائی یکجہتی اور خطہ کے عوام کیلئے سازگار فضاءاور استحکام شامل ہے تاکہ ترقی کیلئے وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ سربراہ اجلاس کیلئے تعاون کے جن شعبوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں تجارت، ٹرانسپورٹ و رابطہ، توانائی، سیاحت، اقتصادی ترقی، پیداواریت، سماجی بہبود اور ماحولیات شامل ہیں۔ سربراہ اجلاس میں افغانستان کے وزیر خارجہ، آذربائیجان کے صدر، ایران کے صدر، قزاخستان کے صدر/وزیراعظم، کرغزستان کے وزیراعظم، تاجکستان کے صدر، ترکی کے صدر، ترکمانستان کے صدر اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42102

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں