وزیراعظم محمد نواز شریف کی سرجری کامیاب رہی، انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے،مریم نواز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے لندن میں وزیراعظم کی ہارٹ سرجری کے حوالہ سے قوم کو تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سرجری کامیاب رہی اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف نے اس تمام تر صورتحال کے حوالہ سے دن کے آغاز پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ منگل کو برطانیہ کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے وزیراعظم کی سرجری شروع ہوئی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے بات ہوئی، ان کا حوصلہ بلند تھا، میں نے انہیں اﷲ ھوالشافی کے سپرد کیا۔ بع