وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر کی ملاقات ‘ وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس کیوٹن نے جمعرات کو ملاقات کی۔ یورپی یونین کے سفیر نے ان سے وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جن کا گزشتہ ہفتے لندن میں دل کا آپریشن ہوا تھا۔ ایک بیان کے مطابق جین فرانکوئس کیوٹن نے مریم نواز شریف کے ساتھ عوامی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال گیا۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر کی بیگم بھی موجود تھی۔