وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس کی مسجد میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد

APP31-31 ISLAMABAD: May 31 - Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq offering dua for the good health of Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif in Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے منگل کو نماز ظہر کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کی مسجد میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان سمیت سیکرٹری قومی اسمبلی اور دیگر عملہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پارلیمنٹ ہاﺅس مسجد کے خطیب نے وزیراعظم کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے چیمبر میں نجی ٹی وی چینلز کو وزیراعظم کی صحت یابی کے حوالے سے اپنا پیغام بھی ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دل کا آپریشن جاری ہے، اللہ تعالیٰ وزیراعظم کو صحت اور زندگی عطا فرمائے تا کہ وہ جس طرح پاکستان کی خدمت کر ہے ہیں اسی طرح آئندہ بھی کرتے ہیں۔