اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کا پرامن انعقاد جمہوری قوتوں کی فتح ہے جو کہ جمہوریت پر عوام کے اعتماد کا واضح طور پر عکاس ہے، جیت اور ہار انتخابات کا حصہ ہے تاہم فعال جمہوریت کیلئے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور منتخب نمائندوں کو مبارکباد،منتخب نمائندے آزاد جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں،وفاقی حکومت لوگوں کی بہتر خدمت کیلئے نومنتخب حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم محمد نواز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کا پرامن انعقاد جمہوری قوتوں کی فتح ہے جو کہ جمہوریت پر عوام کے اعتماد کا واضح طور پر عکاس ہے، جیت اور ہار انتخابات کا حصہ ہے تاہم فعال جمہوریت کیلئے اہم بات اس عمل کا تسلسل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب نمائندے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ سیاسی تقسیم کے باوجود پورا پاکستان کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کیلئے غیر متزلزل حمایت کیلئے متحد ہیں۔ وزیراعظم نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت لوگوں کی بہتر خدمت کیلئے نومنتخب حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔








