اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد جمہوریت کے ستونوں پر حملے کر رہے ہیں تاہم دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد جمہوریت کے ستونوں پر حملے کر رہے ہیں تاہم دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ وہ ہر اس ادارے سے نفرت کرتے ہیں جو ہماری سیاست کا لازمی جز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے منحرف نظریے سے ہماری ریاست اور سماج کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاہم دہشتگردوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ بطور ریاست اور بطور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کےلئے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان ناقابل واپسی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مضبوط ،اقتصادی طور پر فعال اور سیاسی طور پر مستحکم ملک کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ملاقات میں قومی اہمیت کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








