اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جمعہ کویہاں جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دل اور دعائیں حملے کے متاثرین اور انکے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی افراد …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جمعہ کویہاں جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دل اور دعائیں حملے کے متاثرین اور انکے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو حملے کا بہت دکھ ہوااور وہ المیہ کی اس گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کی ریاست کی حیثیت سے پاکستان خود بھی بہت متاثر ہوا ہے اور اس نے کئی سانحات کا سامنا کیا ہے ہم اس نازک گھڑی میں فرانسیسی عوام کے دکھ درد کو محسوس کر سکتے ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر کارروائی کے خلاف پختہ عزم رکھتا ہے ‘خواہ اس کا ارتکاب کہیں بھی کیا گیا ہو۔








