وزیراعظم محمد نواز شریف کی قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے مشیر عرفان صدیقی سے گفتگو

130

اسلام آباد۔ 24 نومبر(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ وہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے مشیر عرفان صدیقی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅ س میں ان سے ملاقات کی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مشیرعرفان صدیقی نے وزیراعظم کو اپنے ڈویژن کے تحت چلنے والے اداروں کی کارکردگی اور آئندہ کے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔