وزیراعظم محمد نواز شریف کی لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاﺅں سے ان کی صحت بہت بہتر ہوئی ہے، پانامہ لیکس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا، کمیشن جلد بنے گا، عوام کی بھاری اکثریت ملک میں امن، سلامتی اور ترقی چاہتی ہے ۔ برطانیہ میں اپنے طبی معائنے کےلئے ایک ہفتہ قیام کے بعد منگل …

لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاﺅں سے ان کی صحت بہت بہتر ہوئی ہے، پانامہ لیکس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا، کمیشن جلد بنے گا، عوام کی بھاری اکثریت ملک میں امن، سلامتی اور ترقی چاہتی ہے ۔ برطانیہ میں اپنے طبی معائنے کےلئے ایک ہفتہ قیام کے بعد منگل کو وطن روانہ ہونے سے قبل یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مطمع نظر ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اور احتجاجی دھرنے کے حامی سیاستدان ان مقاصد کے حصول کےلئے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، عوام کی اکثریت احتجاج کی سیاست کی حامی نہیں، عوام کسی کو ملکی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پانامہ لیکس میں ان پر کوئی الزام نہیں لگا،اس معاملہ پر کمیشن جلد بنے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply