وزیراعظم محمد نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

105

لندن ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، ملک کو آگے بڑھانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانی چاہئیں، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، لوڈ شیڈنگ میں بڑی حد تک کمی آ چکی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیووس کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، ڈیووس میں بزنس لیڈرز سے ملاقاتوں کا بھی موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پیچھے کھینچنے اور ترقی کی راہ سے اتارنے کی کوششیں ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں کو ایسی کوششیں نہیں کرنی چاہئیں جن سے پاکستان آگے بڑھنے سے رکے، پاکستان میں سب کو ملک کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔