اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے اور انہیں پاکستان کے شہری کی حیثیت سے مساوی حقوق حاصل ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے راہنما ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی نے یہاں ملاقات کی اور یوم آزادی کے حوالے سے وزیراعطم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے قوم کی ترقی …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی مسلم لیگ(ن) سندھ کے راہنما ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے اور انہیں پاکستان کے شہری کی حیثیت سے مساوی حقوق حاصل ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے راہنما ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی نے یہاں ملاقات کی اور یوم آزادی کے حوالے سے وزیراعطم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقلیتوں کی قربانیوں اور موثر کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے میڈیا آفس کے بیان کے مطابق ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والی اقلیتی عوام وزیراعظم کے ترقی وخوشحالی کے ایجنڈے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملاقات کے موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








