وزیراعظم محمد نواز شریف کی معروف صنعتی برآمد کنندگان کے گروپ سے بات چیت

کراچی ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی ترقی اور برآمدات باہم جڑے ہوئے ہیں، ہم برآمدات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ جمعرات کو یہاں معروف صنعتی برآمد کنندگان کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت برآمد کنندگان کو قلیل المدت، وسطی اور طویل …

کراچی ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی ترقی اور برآمدات باہم جڑے ہوئے ہیں، ہم برآمدات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ جمعرات کو یہاں معروف صنعتی برآمد کنندگان کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت برآمد کنندگان کو قلیل المدت، وسطی اور طویل المدت ریلیف فراہم کرے گی تاکہ کوئی طبقہ ہمارے ترقیاتی اہداف کے حصول میں پیچھے نہ رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات ہماری معیشت ہیں، ہمارا وژن تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مساویانہ انداز میں معاشی ترقی کے فوائد فراہم کرنا ہے، اضافی معاشی سرگرمیوں اور تجارتی امور کو آسان بنانے سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں ریلوے انفراسٹرکچر کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے اور بہتر انفراسٹرکچر برآمدی تاجروں کو مال برداری کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ریلیف فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے ریلوے کے بہتر انفراسٹرکچر کے فوائد حاصل ہوں گے، کوریڈور کے تحت خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جا رہے ہیں جو ملکی برآمدات کی سہولت کیلئے مثالی پلیٹ فارم ہوں گے۔

Leave a Reply