وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹاک ایکسچینج میں 40 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر مبارکباد

156

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر ملک کے اقتصادی منتظمین، کاروباری افراد و اداروں اور بروکرز کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ہماری سٹاک مارکیٹ کی فعال کارکردگی یقیناً ہماری دانشمندانہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی مظہر ہے جس کیلئے حکومت کی معاشی ٹیم بھرپور تحسین کی مستحق ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے اور ہم پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔