وزیراعظم محمد نواز شریف کی ناروے کے وزیر خارجہ بورج برینڈے سے گفتگو

132
APP59-18 ISLAMABAD: August 18 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif in a meeting with Borge Brende, Foreign Minister of Norway held at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کو حکومت کی اولیں ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے انسداد میں بہت کامیاب رہا ہے، حکومت زراعت اور صنعت سمیت معیشت کے تمام اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دیا گیا ہے، عالمی برادری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرامن بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ناروے کے وزیر خارجہ بورج برینڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے سانحہ کوئٹہ پر ناروے کے وزیراعظم اور عوام کی جانب سے تعزیت پہنچائی۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم نے قومی اتفاق رائے وضع کرنے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا، جاری ضرب عضب ملک بھر سے دہشت گردی کو روکنے میں بہت کامیاب رہا ہے، اس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا جنہوں نے بعدازاں مایوسی کے عالم میں آسان اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔