وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو سحر و افطار میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں شہروں …

اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو سحر و افطار میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں شہروں اور دیہات میں یکساں طور پر بجلی فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ وزیراعظم آفس لوڈ شیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply