وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے گفتگو

198
APP27-05 ISLAMABAD: May 05 - Raja Farooq Haider Khan, PM AJ&K called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کو عوام کی بہبود اور خوشحالی کے لئے مزید تیزی سے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچہ کے منصوبہ جات کی میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے نہایت سرگرمی سے پیروی کی جا رہی ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر مواصلاتی اور شاہراتی نیٹ ورک سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کی ہر ممکنہ معاونت کو یقینی بنائے گی۔