پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا صوبہ کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری اولین ترجیح ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ خان زہری سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا، …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ خان زہری سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا
صوبہ کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری اولین ترجیح ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ خان زہری سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا، صوبہ کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ خان زہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان ان کے دل کے قریب ہے اور وہ ذاتی طور پر صوبے میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں ترقیاتی ایجنڈے کی سرگرمی سے پیروی کر رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری اولین ترجیح ہے۔








