وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبہ کے عوام کی امنگوں اور مینڈیٹ کے مطابق صوبے کی ترقی اور بہتری کےلئے کوشش کریں گے، وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کے لئے ان کی کوششوں میں صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبہ کے عوام کی امنگوں اور مینڈیٹ کے مطابق صوبے کی ترقی اور بہتری کےلئے کوشش کریں گے، وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کے لئے ان کی کوششوں میں صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور سندھ سے متعلق مختلف امور اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply