وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

213

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو لارڈز کے معروف گرا¶نڈ میں سیریز کی پہلی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مصباح الحق‘ یاسر شاہ‘ راحت علی‘ محمد عامر اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی جنہوں نے مصباح الحق کی کپتانی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور قوم کے دلوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے دل جیت لیے۔
sak/asr 2342