وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ حاصل ہونے کی رپورٹس پر وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ حاصل ہونے کی رپورٹس پر وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کےلئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا مرتبہ دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں اور مضبوط مالیاتی نظم وضبط کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر پوری اقتصادی …

اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ حاصل ہونے کی رپورٹس پر وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کےلئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا مرتبہ دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں اور مضبوط مالیاتی نظم وضبط کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر پوری اقتصادی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جس نے پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لئے دن رات کام کیا اور اب دنیا بھر میں اس کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقتصادی اشاریے تاریخی بہتری کو ظاہر کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ افراط زر کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کم و بیش ایک عشرے کے بعد 5فیصد سالانہ شرح نمو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

Leave a Reply