وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاکستان کی جونیئر سکواش ٹیم کو جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

145

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کی جونیئر سکواش ٹیم کو جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ ہمارا جونیئر سکواش کا ٹیلنٹ عالمی سطح پر فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کامیابی کا یہ سلسلہ یہاں ہی ختم نہیں ہوگا بلکہ جونیئر سکواش ٹیم زیادہ محنت اور لگن سے کام کرے گی تاکہ ہم اپنا سکواش کے میدان میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مستقبل کے میچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔