- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر قسم کے خطرے کے موثر دفاع اور قومی سلامتی کے لئے پاک بحریہ کو ایک جدید مضبوط فورس بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے یہ بات پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ سے منگل کو ایوان وزیراعظم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نیول چیف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ امور سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی اہم میری ٹائم انفراسٹرکچر کی حفاظت اور ہر قسم کے خطرات کے خلاف ملک کے دفاع کو یقینی بنانے کے لئے تیار اور پوری طرح لیس ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13852
- Advertisement -