وزیراعظم محمد نواز شریف کی پشاور دھماکوں کی پرزور مذمت
متعلقہ حکام کو زخمیوں کی خصوصی طبی نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں دو دھماکوں کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کی خصوصی طبی نگہداشت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ پشاور میں ایک پولیس اہلکار نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ یہ دھماکے نصف گھنٹہ کے وقفہ سے ہوئے جہاں دھماکہ خیز مواد یکے بعد دیگرے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 17 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چل بسا۔ اہلکار کے مطابق پہلا دھماکہ کا ہدف پولیس وین تھی جبکہ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب ریسکیو کے کام کیلئے لوگ جائے دھماکہ پر جمع تھے۔