اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں فوجی اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر سے شہر کو پاک کرنے کیلئے کراچی آپریشن کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیا جائے گا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور حکومت …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی کراچی میں فوجی اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملہ کی پرزور مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں فوجی اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر سے شہر کو پاک کرنے کیلئے کراچی آپریشن کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیا جائے گا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردوں کا سراغ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں امن کی بحالی کیلئے دہشت گردوں کو جاری آپریشن کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے شہید اہلکار کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








