وزیراعظم محمد نواز شریف کی کراچی میں نجی ٹی وی چینلز پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پیر کو نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی، سماءاور نیو پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی سطح کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس واقعہ کے …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں پیر کو نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی، سماءاور نیو پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی سطح کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو شہریوں بالخصوص صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھی احکامات دیئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Leave a Reply