اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ مرتکب عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صوبائی حکومت اور وزارت داخلہ سے کہا کہ انہیں واقعہ کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔