24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد نواز شریف کی گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان سے...

وزیراعظم محمد نواز شریف کی گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کو بہت زیادہ ترجیح دیتی ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کے لئے گلگت بلتستان میں شاندار سیاحتی مواقع تلاش کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کو دیئے جانے والے مینڈیٹ کا تقاضا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ بے روزگاری اور غربت میں کمی آئے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے گلگت سے سی 130 کے ذریعے پھنسے ہوئے غیر ملکیوں اور پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہدایات جاری کرنے پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں