اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین گلگت بلتستان کے علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نومنتخب اراکین اپنی خدمات کے ذریعے اعلیٰ مثال قائم کریں گے۔