وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وہان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ چین کی حکومت کے حوالے کردی گئی

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وہان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے امدادی اشیاءاور سامان کی پہلی کھیپ چین کی حکومت کے حوالے کردی گئی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان کی مزید کھیپ آئندہ دنوں میں بحری جہازوں کے ذریعے بھجوائی جائے گی۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کی …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وہان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے امدادی اشیاءاور سامان کی پہلی کھیپ چین کی حکومت کے حوالے کردی گئی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان کی مزید کھیپ آئندہ دنوں میں بحری جہازوں کے ذریعے بھجوائی جائے گی۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے متاثرہ چینی بھائیوں کے لئے امدادی سامان مشکل کی گھڑی میں چینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور وابستگی کے اظہار کے طور پر بھجوائی جارہی ہے۔ چین نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے خیر سگالی کے اس مظاہرے کو زبردست سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے جذبہ خیر سگالی سے نہ صرف دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات بلکہ مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply