وزیراعظم محمد نواز شریف کے لئے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی جانب سے پھولوں کا تحفہ

142

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے لئے پھول بھیجے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے پھولوں کے ہمراہ پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ تمام نیک تمنائیں وزیراعظم کی جلد صحتیابی کےلئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے لندن میں وزیراعظم کی ہارٹ سرجری سے ایک روز قبل بھی نیک تمناﺅں کا پیغام بھیجا تھا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ متعدد عالمی رہنماﺅں نے وزیراعظم نواز شریف کو ان کی صحت اور جلد صحتیابی کےلئے پیغامات بھیجے ہیں۔