اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیدئر (ر ) مظفر احمد رانجھا نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبے اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر کو جلد از اجلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ۔
وہ بدھ کو پی ایم آئی سی میں منصوبے سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا نے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر پر وزیراعظم کے تحفظا ت کی روشنی میں گزشتہ روز منصوبے کاسائیٹ وزٹ کیا تھا۔ چیئرمین معائنہ کمیشن نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے وزارت داخلہ اور پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے 10 اکتوبر 2023 کے فیصلوں اور منصوبےکی پیش رفت پر عدم اطمینان کیا اور ممبر پی ایم آئی سی انجینئر عامر حسن کو منصوبے کی موثر نگرانی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا تھا ۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعظم معائنہ کمیشن میں اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ممبر انجنیئر عامر حسن ، ممبر محمد صالح ناریجو، وزارت داخلہ، وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی)، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اسلام آباد کے ڈائریکٹر اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور پنجاب جیل خانہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ممبر انجینئر عامر حسن چیئر مین کو 19 دسمبر کو اسلام آباد ماڈل جیل ایچ 16 منصوبے پر کیے گئے سائیٹ وزٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیدئر (ر ) مظفر احمد رانجھا نے نئی ماڈل جیل کی تعمیر کو جلد از اجلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ۔