28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم نوازشریف سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،مسلم لیگ ن...

وزیراعظم نوازشریف سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،مسلم لیگ ن کے کا میاب جلسوں سے سندھ کے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے،ڈاکٹر آصف کرمانی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، سندھ کے لوگ کچرا پارٹی کی لوٹ مار سے عاجز آ چکے ہیں۔ جمعہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سندھ کے کا میاب جلسوں سے سندھ کے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جیکب آباد کے جلسے میں عوام کے نعرے سندھ کے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف 2018ءکے الیکشن کے بعد انشاءاللہ پھر وزیراعظم ہونگے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50727

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں