‘ وزیراعظم نوازشریف کا ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو دیوالی تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار اور خوشیاں منانے کا موقع ہے۔ ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی پر مبارکباد …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو دیوالی تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار اور خوشیاں منانے کا موقع ہے۔ ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کو ہمیں یاد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ہمیں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ایسے لوگوں کی خدمت کا احساس بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply